اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کی گرانفروشوں اور تجاوزات کیخلاف کارروائیاں، 18 افراد گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کی گرانفروشوں، ناغے کی خلاف ورزی اور تجاوزات کیخلاف کارروائیاں، مجموعی طور پر 18 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا کارروائیاں سریاب سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کیچی بیگ، فیض آباد، ویلج ایٹ و دیگر علاقوں میں کی گئیں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے 8 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ہفتہ وار ناغے کی خلاف ورزی کرنے والے 10 دکانداروں کو بھی گرفتار کرکے جرمانے عائد کئے گئے پرائس کنٹرول و تجاوزات کیخلاف مہم جاری ہے تاجر برادری سے بارہا درخواست کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکیں مصنوعی مہنگائی و دکانوں کے سامنے تجاوزات سے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،تمام کارروائیاں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایات اور انکی براہ راست نگرانی میں جاری ہیں اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد رپورٹ مرتب کرکے ڈی سی کوئٹہ کو پیش کی جاتی ہے