سعودی عرب میں پہلی خاتون سفیر برائے یورپی یونین تعینات

ریاض(ڈیلی گرین گوادر)سعودی عرب میں حیفہ الجیدی کو پہلی خاتون سفیر برائے یورپی یونین تعینات کر دیا گیا ہے۔ حیفہ الجیدی نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے حلف اٹھایا۔

حیفہ الجیدی کو یورپی یونین کے لیے سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ ایٹمی توانائی کی یورپین سوسائٹی میں سعودی سفارتی مشن کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے، حیفہ الجیدی نے کولمبیا یونیورسٹی سے مذاکرات اور تنازعات کے موضوع پر ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ بین الاقوامی تعلقات پر بھی ماسٹرز ڈگری رکھتی ہیں جبکہ سراکوس یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویٹ بھی ہیں۔

حیفہ الجیدی واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے میں ہیڈ آف پبلک ڈپلومیسی کی حیثیت سے بھی فرائض نبھا چکی ہیں۔ انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں کئی سال خدمات انجام دیں، جبکہ اس سے پہلے سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ میں (ایس آر ایم جی تھنک) میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کر رہی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے