فیصل آباد میں 17 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل 3 افراد گرفتار

فیصل آباد: تھانہ ملت ٹاون کے علاقے میں 17 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے مالک سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے فیصل آباد میں تشدد کے بعد گھریلو ملازمہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے