عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران کا پارلیمانی جمہوریت کے خلاف حالیہ بیان جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، چاہے اس کے لئے ملک کی بنیادیں بھی کیوں نہ کمزور کرنی پڑیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے