بلیلی بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں، کمشنرکوئٹہ ڈویژن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کے ہمراہ ٹراما سینٹر سول ہسپتال میں بلیلی بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور انہیں دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر اور دیگر احکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے زخمی ہونے والے افراد کو بہتر طبی نگہداشت اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ بلیلی بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی نگرانی کرتے رہیں گیانہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں اورزخمی ہونے والے افراد کو بہتر طبی نگہداشت اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں۔اس موقع پر انہوں نے زخموں کے اہلخانہ سے سہولیات اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے