کوئٹہ، قائد آباد میں بدنام زمانہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں دو ملزمان کو 6، 6 سال قید کی سزا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے قائد اآباد میں بدنام زمانہ ویڈیو سکینڈل کیس میں ملوث دو ملزمان ہدایت اللہ اور خلیل کو عدالت نے چھ چھ سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے کی سزا سنا دی۔کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں گذشتہ سال نو دسمبر کو لڑکیوں کو بلیک میل کرکے نازیبا ویڈیو بنانے کاسکینڈل سامنے آیا تھا جس پر ایف آئی اے نے دو ملزمان ہدایت اللہ اور اسکے بھائی خلیل کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھااس حوالے سے ان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سات کی عدالت میں زیر سماعت تھی عدالت نے نازیبا ویڈیو کیس میں ایف آئی اے میں درج مقدمے میں نامزد دو نوں ملزمان کو چھ چھ سال اور پانچ پانچ لاکھ روپے کی سزا سنا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے