جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ملک کوآئین کے تحت چلا کرہی ہم قانون کی حکمرانی قائم کرسکتے ہیں، سردار محمد یعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ملک کو آئین کے تحت چلا کر ہی ہم قانون کی حکمرانی قائم کرسکتے ہیں تمام تر سازشوں کے باوجود حکومت اپنی مدت پوری کریگی تاہم عمران خان بیرونی اور ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرکے اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم کے ہوتے ہوئے یہ دونوں کام کسی صورت نہیں ہو سکتے ہم اسلام جمہوریت آئین اور پاکستان کو بچانے کیلئے میدان میں موجود ہیں۔ یہ بات انہوں نے لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو اول تا آخر ہمیشہ یوٹرن اور جھوٹ بولنے کے سوا اس ملک اور عوام کو کچھ نہیں دیا انکے چار سال کا پیریڈ ہمارے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کا واویلہ کرنے والا خان آج امریکہ سے معافی مانگ کر ان سے مدد کی اپیل کر رہا ہے عوام کو انکی دوغلہ پن سیاست کو جان لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نے ملک کو ائی ایم ایف ورلڈ بنک کی غلامی میں دیدیا اسٹیٹ بنک کو براہ راست ائی ایم ایف کے پاس گروی رکھا جسکو پی ڈی ایم نے حکومت ملنے کے بعد انکے غلامی کے تمام اقدامات کو ختم کرکے آزادی دلوائی انہوں نے کہا کہ ملک کو مہنگائی کا شکار بنایا اور عوام کو زندگی کو اجیرن بنا دیا انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا اور ہم معاشی طور پر بہتر فیصلے کرکے معشیت کو مستحکم بنا رہے ہیں عمران خان کی اناڑی پن سیاست سے ملک میں اداروں کے خلاف اعلان جنگ شروع کیا ہے اور اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا شکار بنا کر نیب اور احتساب کو مذاق اور متنازعہ بنا دیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی خارجہ پالیسی کو عوام کے امنگوں کے مطابق ازسر نو تشکیل دیکر تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کے بنیاد پر تعلقات بحال کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت روس سے تیل خریدنے کی پالیسی بنا رہی ہے ملک میں تیل مہنگا ہونے کے باعث مہنگائی جنم دیتی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہم ہر تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بات کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کہ ملک میں ائین و قانون کے مطابق عمل پیرا ہیں احتساب کے نظام کو سب کیلئے یکساں بنا رہے ہیں آرمی چیف کی تقرری دیگر ممالک میں بھی ہوا کرتی ہے لیکن وہاں پر یہ کام صرف انتظامی بنیادوں پر ہی کیا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں اس اہم نوعیت کی تقرری کو سیاسی ایشو بنا دیا جاتا ہے جو کہ درست عمل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ س وقت الوداعی دورے کررہے ہیں جو کہ اچھی روایت ہے وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک کے تمام اہم جماعتوں کا اعتماد حاصل ہے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے مشارت کرکے وزیر اعظم نے کوئی غیر ائینی کام نہیں کر رہے وہ پی ڈی ایم سے بھی مشاورت کرینگے وزیر اعظم کے حکم پر نیشنل بنک اور سٹیٹ بنک نے وفاقی حکومت کی منظوری سے سود کے خلاف اپنی درخواست واپس لے لی ہے اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے روح کے مطابق اب بنکنگ نظام کو سود سے پاک کرنے کی راہ ہموار ہو جائیگی ہم ملک میں عدل و انصاف کا نظام لونے کیلئے ملک کے ائین کے تحت اپنی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں الیکشن ایک سال بعد ہی ہونگے مردم شماری خانہ شماری اور نئی حلقہ بندی کے بعد الیکشن کرادینگے ملک اور بلوچستان سیلاب میں دوبا ہوا ہے وفاقی حکومت کے بہتر اقدامات سے متاثرین کے مشکلات میں کمی آرہی ہے اور ہم انکی مکمل بحالی تک اپنا کام جاری رکھیں گے عوام کو عمران خان کے بے ہودہ کلچر اور فتنہ و فساد کی سیاست سے بیزار آرہے ہیں۔