گوادر میں حق دو تحریک کی جانب سے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گوادر میں حق دو تحریک کی جانب سے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری، دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے بچوں نے ریلی نکالی اور یہ مطالبہ کیا کہ حق دو تحریک کے مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے۔ حق دو تحریک کا مطالبات کے حق میں گوادر میں وائی چوک پر جاری دھرنا تحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمان کی قیادت میں جاری ہے، دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے بچوں نے گوادر کے علاقے پدی زر سے وائی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی،اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مطالبات پر عملدرآمد ہونے تک دھرنا جاری رہے گا،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ساحل کو ٹرالرز مافیا کے حوالے کر دیاگیاہے،منشیات فروشی سے نوجوان نسل اور ہرگھر متاثرہورہاہے،یہ مطالبہ کیاکہ غیر قانونی ماہی گیری کا تدارک کیا جائے اور سرحدی کاروبار سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات حل کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے