عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور محدود وسائل میں بھی جدوجہد کر رہے ہیں،آغا حسن بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور محدود وسائل میں بھی جدوجہد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ، ضلعی صدر غلام نبی مری، آغا خالد شاہ، ملک محی لہڑی، ڈاکٹر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، نسیم ہزارہ، عطاء اللہ کاکڑ، غلام مصطفی سمالانی،پرنس رزاق بلوچ، اسماعیل کرد، بسم اللہ سمالانی، شوکت بلوچ، ٹکری شکور لہڑی و دیگر نے کلی جیو سعادات، جیو مری آباد میں آبنوشی اسکیموں کے افتتاح کے موقع پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محی الدین سیاپاد، شاہنواز کشانی، رضا جان شاہی زئی، عرض محمد مینگل،جلیل نورزئی بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے آبنوشی اسکیمات کے افتتاح سے بڑی آبادی کے پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو چکا ہے بی این پی کے ایم این ایز، ایم پی ایز سریاب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اجتماعی ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جس سے نام نہاد قوم پرست بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ٹینکی اور بیکریوں میں پیسے چھپائے، کرپشن، اقرباء پروری ان کا دور دورہ رہا ان کے اکابرین تو اتنے سادہ تھے کہ ان کی ناک کے نیچے کرپشن ہوئی ان کو پتہ بھی نہ چلا بلوچستان کے اجتماعی مسائل ہوں، لاپتہ افراد کی بازیابی ہو، انسانی حقوق کی پامالی ہو، ساحل وسائل کی حفاظت بقاء کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے اصولی سیاست کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے آج اجتماعی طور پر عوام کے ساتھ ان کی دہلیز پر جا کر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں جنہوں نے خود اپنے دور اقتدار میں عوام کی خدمت نہیں کی تو آج وہ پریشانی سے دوچار ہیں کہ بی این پی کیوں عوام کی خدمت کر رہی ہے بلاوجہ تنقید کر کے خود کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں جنہوں نے مرحوم ڈاکٹر حئی بلوچ جیسے بزرگ سیاستدان کو نہ بخشا اور نیشنل پارٹی کے بانی ہونے کے باوجود ان کو پارٹی سے نکال دیا کیونکہ ان کے قصور یہ تھا کہ انہوں نے کرپشن سے ان کو روکا اب مڈل کلاس کی سیاست کی باتیں پھر کی جا رہی ہیں ان کے مڈل کلاس سیاست سے عوام بخوبی واقف ہیں آج غیر سنجیدگی کی سیاست کو پروان چڑھانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ہم کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھیوں کو دھوکہ نہ دیں وہ پی ڈی ایم اور وفاقی حکومت کا حصہ اور فنڈز کیلئے سرگرداں ہیں یہاں نام نہاد دعوے کر رہے ہیں ان کی دو رویہ ناکام سیاست اور بوکھلاہٹ واضح کر چکی ہے کہ وہ بی این پی کی ترقیاتی کاموں پر سیخ پا ہو رہے ہیں ان کی پارٹی کی سیاسی حیثیت ختم ہو چکی ہے عوام ان کے تمام تر کارستانیوں سے واقف ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں بلوچ مفادات کو ٹھیس پہنچایا ان میں اتنی اخلاقی جرات دور اقتدار میں نہ ہو سکی کہ وہ مہاجرین کو مہاجر کہیں وہ تارکین وطن کہہ کر اتحادیوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے بلوچستان کے عوام باشعور ہیں ان کے سیاست کا مقصد کیا تھا مقررین نے کہا کہ بی این پی حقیقی ترقی و خوشحالی کی جدوجہد کر رہی ہے عوام کے بنیادی حقوق ہوں یا قومی اجتماعی معاملات، بی این پی اپنی قومی ذمہ داری نبھاتی آئی ہے پارٹی ایم پی ایز، ایم این ایز، مرکزی و ضلعی قیادت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ کا اجلاس بھی زیر صدارت ضلعی صدر غلام نبی مری منعقد ہوا جس میں مہمان خاص مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ تھے اجلاس میں ضلعی کابینہ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور زیر غور آئے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پارٹی کو کوئٹہ میں مزید مضبوط بنانے کی کوششیں کی جائیں گی ہمارا مقصد و محور بلوچستان نیشنل پارٹی کے اغراض و مقاصد کو گھر گھر پہنچانا ہے بی این پی تنگ نظری، تعصب، نسل پرستی سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہم ایک ایسے معاشرے کے قیام کے خواہاں ہیں جہاں عوام کی مسائل حل کر سکیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جدوجہد کرتے رہیں گے۔