ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرولک سسٹم فیل،بال بال بچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرز ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنی گاڑی میں مولانا فضل الرحمان کے بھتیجوں کی شادی میں شرکت کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے۔ ان کے ہمراہ جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز طلحہ محمود اور عبدالغفور حیدری بھی تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا۔ جس سے گاڑی بے قابو ہوگئی تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے گاڑی کو حادثے سے بچالیا۔واقعے کے دوران گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے