کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نور محمد مسکان زئی کے قاتل کو گرفتار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سابق چیف جسٹس بلوچستان کے قاتل کو گرفتار کرنے والے سی ٹی ڈی افسران و اہلکار کو شاباشی دیتے ہوے کہا کہ بلوچستان پولیس حقیقت میں سی ٹی ڈی جیسے فرض شناس اور بہادر جوانوں کی فورس ہے۔اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے، جبکہ پولیس نے قوم کی حمایت سے ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اپنی بقا کے لیے کی جانے والی مایوس کن کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اور فورسزز عوام کی حمایت سیدہشت گردوں کی باقیات، ان کے معاونین اور سہولت کاروں کو ہر قیمت پر ختم کر دیں گے۔
بلوچستان پولیس حقیقت میں سی ٹی ڈی جیسے فرض شناس اور بہادر جوانوں کی فورس ہے،میر ضیاء اللہ
ٹیگز:
میر ضیاء اللہ
