کوئٹہ میں سوئی گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو بھائی جاں بحق

کوئٹہ : کوئٹہ میں سوئی گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے جان محمد روڈ کے کوچہ شیر محمد کے ایک مکان میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو سگے بھائی اشفاق احمد اور مشتاق احمد جاں بحق ہوگئے ہلاک ہونے والے دونوں بھائی پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ کے رہائشی تھے اور مزدوری کیلئے کوئٹہ آئے ہوئے تھے پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقے روانہ کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے