پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) عدالت اےٹی سی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے صالح محمد کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان اور استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔یاد رہوے کہ اسلام آباد پولیس نے رکن اسمبلی صالح محمد کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے ساتھ اسلام آباد پولیس نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا۔ ان کے گلے میں تختی ڈال کر تصویر کھینچی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے