حمزہ شہباز نے اپنے استعفے پر دستخط کردیے، پارٹی رہنما کے حوالے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنے استعفے پر دستخط کردیے۔
حمزہ شہباز نے بھی استعفیٰ لکھ دیا، کاپی کل جاری ہوگی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے رہنما عطا اللہ تارڑ کے حوالے کر دیا۔
استعفے کے متن کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے فیصلے اور پارٹی پالیسی کے مطابق استعفیٰ دے رہا ہوں۔
دوسری جانب عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے استعفیٰ میرے حوالے کردیا ہے جسے جلد جاری کردوں گا جبکہ ان کا استعفیٰ پارٹی سیکرٹریٹ میں بھی جمع کرادوں گا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے استعفے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں کمی کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کو اگلے 8 دن کے بجائے صرف 2 دن کی مہلت دی ہے۔
ن لیگ نے ارکان کو 31 دسمبر کے بجائے 23 دسمبر تک استعفے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے