وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف حفاظتی ضمانت لینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد ہائی کورٹ سے میاں جاوید لطیف نے اپنے خلاف درج مقدمات پر رجوع کیا ہے۔ن لیگی رہنما نے مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ مختلف شہروں میں دائر مقدمات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹی وی پر اگر کچھ غلط کہا تھا تو صرف پیمرا ایکشن لے سکتا ہے، دوسرے سیاسی لیڈر پر تنقید سے کرمنل مقدمات نہیں بن سکتے۔جاوید لطیف نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان سے متعلق کچھ حقائق ریکارڈ پر رکھنے کے لیے پریس کانفرنس کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے