لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان سے قبل مریم اورنگزیب کا عمران خان کوچیلنج
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ’قومی سلامتی کیساتھ کھیل کھیلنے والا فارن ایجنٹ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج کردیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟ معیشت تباہ کرنے اور 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے والا فارن ایجنٹ جھوٹا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہےمریم اورنگزیب نے کہا کہ کشمیر فروش، توشہ خانہ کا چور، فرح گوگی، پیرنی کی کرپشن کا شریک مجرم اور پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کی سازش کرنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟