شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت نہ ہوسکی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے رخصت پر ہونے کے باعث شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔آئندہ سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت کے موقع پر شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے بھائی اسفند یار رئیسانی ان کے وکیل سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تاہم معزز جج کے رخصت پر ہونے کے سماعت نہ ہونے پر آئندہ سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے