عدالتی فیصلے کے بعد مریم اور شہبازشریف نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی، ویڈیو وائرل
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مریم نواز اور شہباز شریف کی ایک دوسرے کو مٹھائی کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا رہے ہیں جس کے بعد مریم نواز دیگر لیگی رہنماؤں کو بھی مٹھائی کھلاتی ہیں۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور لیگی رہنما پرویز رشید بھی وہاں موجود تھے۔