مقتولہ سیدہ سارہ انعام کی نماز جنازہ ادا
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)سینیر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔مقتولہ سیدہ سارہ انعام کی نماز جنازہ اسلام آباد میں شہزاد ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔قبل ازیں متقولہ کی میت کو آج بروز بدھ 28 ستمبر کو پولیس نے اہل خانہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر سارہ انعام کے بھائی اور کزن نے پولی کلینک سے میت کو وصول کی۔
دوسری جانب مقتولہ کے والد انعام رحیم نے منگل 27 ستمبر کو پولیس افسران سے ملاقات کی۔ پولیس کے افسران کی جانب سے مقتولہ کے والد کو کیس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔پولیس کی جانب سے مقتولہ کے والد کو کیس کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔