بنگلادیش، کشتی الٹ گئی،خواتین وبچوں سمیت 23 ہلاک، درجنوں لاپتہ

بنگلادیش:بنگلادیش میں مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے سے 23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں کشتی میں 70 کے قریب ہندو یاتری سوار تھے، جو مذہبی تہوار پر بودیشوری مندر جارہے تھے۔پولیس حکام کے مطابق دریا سے 23 ہندو یاتریوں کی لاشیں نکل لی گئی ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔کشتی الٹنے کا واقعہ شمالی پنچ گڑھ میں بودا قصبے کے نزدیک پیش آیا، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر ظہیر السلام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔بنگلادیش میں کشتی الٹنے کے کئی واقعہ ہر سال رپورٹ ہوتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے