60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، یہ لوگ اپنے کیسز معاف کروا رہے ہیں، عمران خان کا کرک میں جلسہ سے خطاب

کرک : سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کرک میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی ہے کہ سچ نہیں بولا جاتا، لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی اس کی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، داماد کیلئے ہندوستان سے پاور پلانٹ کی مشینری امپورٹ کروارہی تھی، آدھی آگئی، جب کوئی اقتدار میں بیٹھ کر خود کو فائدہ کرواتا ہے تو اسے کرپشن کہتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز موجودہ دورحکو مت میں ناجائز کام کرا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیسے کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی نظر انداز کرتے ہیں، لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، انہیں کوئی پرواہ نہیں، انہیں پیسہ نظر آتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ اقتدار میں صرف پیسہ بنانے آتے ہیں، ملک غریب ہوگیا اور ان کا خاندان امیرہوگیا، دونوں بیٹے لندن میں ہیں، کہتے ہیں، ہم پاکستان کے نہیں برطانیہ کے شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، یہ لوگ اپنے کیسز معاف کروا رہے ہیں، میں حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہا ہوں، ہم ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے، ان کے دور میں بنگلہ دیش اور بھارت ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان دو خاندانوں کو میرٹ کو پتہ ہی نہیں، جب یہ اقتدار میں آئے تو ملک کے قرضے بڑھ گئے، عدلیہ کی آزادی کیلئے میں نے جیل بھی کاٹی، مجھے تین وکٹیں نظر آرہی ہیں جب کہ ایک بیماری اور وہ ہے زرداری۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے