اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیرقانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ خواجہ سرا بھی انسان ہیں،ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، کسی کے ساتھ اس کے جنس پر امتیازی سلوک نہیں ہوگا ، ایسی خاکہ کشی کی گئی کہ ٹرانسجینڈر قانون مکمل طور پر غلط ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 میں پارلیمنٹ میں پرائیویٹ ممبربل کے ذریعے یہ معاملہ سامنے آیا، پارلیمان میں بل پاس ہونے کے 2 سال بعد کچھ شکایات سامنے آئیں جس میں کہا گیا کہ اس بل کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔

