خضدار (ڈیلی گرین گوادر) زہری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق بچی زخمی ہوگئی۔ خضدار کی تحصیل زہری نورگامہ میں ملزم نے جمعرات اعلی الصبح گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 14 سالہ لڑکا یاسر جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ گھر کے دوسرے افراد فائرنگ سے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ فائرنگ کا واقعہ علی احمد رئیسانی نامی شخص کے گھر میں پیش آیا۔
زہری میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق بچی زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
