اماراتی حکام کا آرمی چیف سے رابطہ؛ 20 امدادی طیارے بھیجنے کی یقین دہانی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اماراتی حکام نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو پاکستان کے سیلاب زدگان کی ریلیف اور بحالی کیلئے مزید طیارے بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی۔ متحدہ عرب امارات کے حکام نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کرکے سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کیلئے امدادی سامان سے بھرے 20 طیارے بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی۔
متحدہ عرب امارات نے کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی جسے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نور خان ایئربیس پر وصول کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں۔