بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تعلیمی نظام درہم برہم،78 ہزارسے زائد طلباء وطالبات متاثر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تعلیمی نظام بھی درہم بھرم ہوگیا ہے۔ حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال سے بلوچستان کے 32 اضلاع میں اسکولوں کی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں،سیلاب اور بارش سے صوبے کے 32 اضلاع میں تدریسی عمل متاثر ہوا۔محکمہ تعلیم کے مطابق بارش اور سیلاب سے 574 اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا، اسکولوں کی عمارتوں کو ہونے والے نقصان سے 78 ہزارسے زائد طلباء وطالبات کی حاضری متاثر ہوئی۔