لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف بے بس ترین وزیراعظم ہیں جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حقیقت میں آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں۔ٹویٹر بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں ۔توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
مفتاح اسماعیل حقیقت میں آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں : شیخ رشید

ٹیگز:
شیخ رشید
