امیر ترین ممالک نے کورونا کی ویکسین خرید لی

برطانیہ کے بعد کینیڈا اور سعودی عرب نے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ ان ممالک میں شہریوں کیلئے ویکسینیشن کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل، آکسفیم، اور گلوبل جسٹس ناؤ کے اشتراک سے پیپلز ویکسین الائنس تشکیل دیا گیا ہے جو ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گا۔
ایک تجزیے کہ مطابق امیر ممالک نے ویکسینز کی اتنی خوراکیں خرید لی ہیں کہ وہ اسے اپنی آبادی کو تین مرتبہ لگا سکتے ہیں۔
پیپلز ویکسین الائنس کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا نے اتنی ویکسین آرڈر کر دی ہے کہ ہر کینیڈی شہری اسے پانچ مرتبہ استعمال کر سکتا ہے۔
آکسفیم حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ڈرامائی تبدیلی نہیں آتی تو دنیا بھر میں اربوں افراد کووڈ 19 ویکسین سے سالوں تک محروم رہیں گے۔
عالمی تنظیم کے مطابق دنیا کے68 ممالک میں ہر دس میں سے ایک شخص کو ویکسین ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 14 فیصد آبادی کیلئے ترپن فیصد ویکسین خریدی جا چکی ہے۔

’کوویسک‘ نامی معاہدے کے تحت ویکسین کی 70 کروڑ خوراکیں 92 ترقی پذیر ممالک میں بانٹی جائیں گی۔ پیپلزویکسین الائنس نے دوا ساز کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ٹیکنالوجی شیئر کریں تاکہ مزید خوراکیں دستیاب ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے