ریاض: مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کو مختلف خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق جس کمپنی کے گودام میں آگ لگی وہ افریقی ممالک کے حجاج کو خدمات فراہم کرتی تھی۔ یہ گودام میدان عرفات کے مشرقی علاقے میں واقع ہے جہاں ان ممالک کے حجاج کے خیمے اور دیگر سامان موجود تھے۔
آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ 8 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔آتشزدگی میں کمپنی کے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے جب 6 زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

