کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، پیپلز پارٹی بلوچستان کے دکھی سیلاب زدگان کی داد رسی کے لئے ہر ممکن معاونت کے لئے تیار ہے پارٹی کارکن بھر پور انداز میں سیلاب زدگان کی بحالی میں اپنا کردار اداکریں یہ بات انہوں نے پیر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے گفتگو کرتے ہوئے کی، ملاقات میں بلوچستان میں بارشوں سے ہو نے والی تباہی کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیاحاجی علی مدد جتک نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات سے آگا ہ کیا اس موقع پر چیئر مین پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زرداری نے قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی بلوچستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے بلوچستان کے بھائیوں اور بہنوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔
پیپلز پارٹی بلوچستان کے دکھی سیلاب زدگان کی داد رسی کے لئے ہر ممکن معاونت کے لئے تیار ہے ، بلاول بھٹو زرداری

ٹیگز:
بلاول بھٹو زرداری
