کراچی ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ

موسم کی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی 20پروازیں منسوخ اور 3پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں ایئر بلیو کی کراچی سے جدہ کی 2پروازوں سمیت کراچی سے نجف جانے والی ایران اور عراق کی ایک ایک پرواز منسوخ ہوئی جبکہ پی آئی اے کی ہفتہ کی صبح 4بجے مدینہ جانے والی پرواز بھی منسوخ ہوگئی ۔ پی آئی اے کی صبح 8بجے کی کراچی سے فیصل آباد اور لاہور کی پرواز سمیت دوپہر 12بجے جانے والی ایئربلیو کی کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ،پی آئی اے کی ملتان، رحیم یار خان اور ایئرسیال کی اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ ہوئی ۔اسکے علاوہ امارات ایئر کی صبح 4 بجے کی دبئی جانے والے پرواز جبکہ ایئرسیال کی صبح 7بجے جانے والی پرواز بھی منسوخ کی گئی ۔پی آئی اے کی دوپہر ایک اور 2بجے کراچی سے کوئٹہ کی 2پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔دوسری جانب تاخیر کا شکار ہونے والے ایئر بلیوکی کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 402ایک گھنٹہ 15منٹ تاخیر کا شکارہوئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے