سپریم کورٹ کا ممکنہ فیصلہ، حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب

سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں کچھ دیر میں شروع ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سمیت سیاسی صورتحال پر غور پر کیا جائے گا۔خیال رہے کہ حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیس کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے