سیشن جج IX کوئٹہ نجیب اللہ کاکڑ کے روبروشہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، ملزمان کے وکیل کی عدالت میں عدم موجودگی کے باعث فردکے گواہ سب انسپکٹر کے گزشتہ سماعت پر قلمبند کرائے گئے بیان پر جرح نہ ہوسکی۔ بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی ان کے وکیل سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،پولیس کی جانب سے فردکے گواہ سب انسپکٹر عبدالکریم گزشتہ سماعت کے دوران عدالت میں قلمبند کرائے گئے بیان پر جرح کیلئے عدالت کے سامنے پیش ہوئے دوران سماعت پولیس نے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا تاہم مقدمہ میں بعداز گرفتاری ضمانت پر رہا ملزمہ اور ان کے وکیل کی عدالت میں عدم موجودگی کے باعث فردکے گواہ سب انسپکٹر عبدالکریم کے بیان پر جرح نہ ہوسکی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے