بلوچستان نیشنل پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے،ملک نوید ہمارے پارٹی کے عظیم ہستی تھے،آغا قلندر جان احمدزئی

قلات (ڈیلی گرین گوادر)بی این پی کے رہنماء شہید ملک نوید دھوار کی چھٹی برسی کے موقع پر بی این پی کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،برسی میں بی این پی ضلعی رہنماؤں آغا قلندر جان احمدزئی میر قادربخش مینگل مصدق بلوچ وڈیرہ رحیم مینگل سعیداحمد مینگل میر علی اصغر عمرانی میر جمعہ خان نیچاری عبدالغفور شاہوانی اور پارٹی کے دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکٹ کی،اس موقع پر مقررین نے شہید کے یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی تقریب خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید ملک نوید جان دھوار نے اپنے وطن سرزمین بلوچستان کیلئے جان کی قربان کردی ہ سردار ازخترجان مینگل کے ہم دست اور بی این پی کے ایک عظیم لیڈر تھے مگر ظالم حکمرانوں نے ملک نوید جان کو ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا کردیئے،انہوں نے کہا کہ بی این پی بلوچستان میں واحد پارٹی ہے جو اپنے سائل وسائل کی دفاع کررہی ہے اور ظالموں کے آگے کھبی نہیں سرجکاتے ہے کیونکہ سرداراخترجان مینگل ہمیشہ اسمبلی کے فلور پر بلوچستان کے مظلوم عوام کیلئے آواز اٹھاتی ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک نوید ہمارے پارٹی کے عظیم ہستی تھے وہ پارٹی کو پورے بلوچستان میں اجاگر کئے اس کی سوچ فکر ایک بہترین مسال تھی انہوں نے کہا کہ ابھی ہم اپنے شہیدوں کی سوچ وفکر کو آگے بڑھائے سردار عطاہ اللہ خان مینگل نے ایک درخت کی مانند رہ کر بلوچستان کی ہر مظلوم عوام کیلئے ان کی آواز بلند کیانہوں نے کہا کہ ہم اپنے قلات کے عوام کو لاوارث نہیں کرینگے ہم اپنے قلات کی مظلوم کی حوق کہلئے ہمیشہ کھڑے ہے اور ہم اپنے موقف پر قائم ہے اور اپنے قائد سردار اخترجان مینگل کے نقش قدم پر چلتے رہینگے ہمیں متحد ہوکر ان ظلم کے خلاف آواد اٹھائینگے کیونکہ ہم حق کی بات کرتے ہے بلوچستان کے شہیدوں نے حق اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے آخر مہں شہید ملک نوید دھوار اور بلوچستان کے دیگر شہداہ کیلئے دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے