بلوچستان کے رواں مالی سال کے اخراجات میں کمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے رواں مالی سال2021-22کے ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ172ارب روپے تھا جو نظر ثانی شدہ تخمینہ میں کم ہو کر 92ارب روپے ہو گیا، منگل کو صوبائی وزیر خزانہ سردار عبدالرحمن کھیتران نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال2021-22 کے کل بجٹ کا غیر ترقیاتی تخمینہ 347ارب روپے تھا نظر ثانی شدہ بجٹ برائے سال2021-22 کا تخمینہ 332ارب روپے ہوگیا ہے جبکہ رواں مالی سال2021-22کے ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ172ارب روپے تھا جو نظر ثانی شدہ تخمینہ میں کم ہو کر 92ارب روپے ہو گیا ہے۔