بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کا بھوک ہڑتالی کیمپ نو یں دن کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کا بھوک ہڑتالی کیمپ نو یں دن کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا، پیر کو بی پی اے کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں سابقہ ہیلتھ منسٹر صوبائی صدر نیشنل پارٹی رحمت صالح، صوبائی فنائنس سیکرٹری عبیدلاشاری،سنٹرل کمیٹی ممبر بی اپس او پجار ظریف دشتی اور مرکزی قائدین نے اظہار یکجہتی کی انہوں نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا فزیوتھراپی فیلڈ آج کے جدید دور میں بہت اہمیت کا حامل ہے ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو جدید ترز علاج موثر نہ ہونے کی وجہ سے کرب کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان جو پانچ سال پڑنے اور ایک سال ہاؤس جاب کرنے کے بعد روڈوں کی زینت بنے ہوئے ہیں یہ ہماری حکمرانوں کے لیے انتہائی شرم کا مقام ہیں اگر آج یہ لوگ اپنی نظروں سے پردہ ہٹا کر ان نوجوانوں کو دیکھیں تو ان کو ضرور یہ احساس ہوگا کہ یہاں غربت، بے روزگاری، ڈگریوں اور قابلیت کا کوئی اہمیت نہیں ہم نیشنل پارٹی کی طرف سے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان جائز مطالبات کو جلد از جلد حل کریں۔ ہم ان تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور ہر فورم پر ساتھ دینے کی حمایت کرتے ہیں۔سینئر فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر صدام،ڈاکٹرمنصور،ڈاکٹر افنان اور ڈاکٹر جہانگیر کا بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد فزیوتھراپی فیلڈ کی مستقبل کو سکور کرنے اور تمام مطالبات کو منوانے تک ہمیشہ پیش پیش اور ہر فورم پر ساتھ دینے کی یقین دہائی کرائی۔ عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے بانی صوفی عبدالخالق بلوچ کا (بی پی اے) کے احتجاجی کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس ملک میں ہمیشہ حقوق جدوجہد سے حاصل کئے جاتے ہیں اور ہم آپ کی اس جہد میں برابر کی شریک ہے۔بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کو منوانے تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے