کوئٹہ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نواں کلی عباس درانی اسکیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23سالہ علی محمد ولد امیر حمزہ اچکزئی سکنہ پشتون باغ جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ واقعہ سے متعلق مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔