طوفانی بارشوں اور آندھی سے 13 افراد جاں بحق

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے حادثات نے 13 جانیں نگل لیں، لاہور میں دیوار، اسلام آباد میں جھولا گر گیا۔ لاہور میں دیوار گرنے کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شبیر احمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھت پر سویا ہوا تھا کہ ہمسائے کی دیوار ان پر آ گری، چار افراد ہسپتال منتقل ہونے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ مسرت بی بی ہسپتال پہنچ کر خالق حقیقی سے جا ملی۔ سولہ سالہ بلال ہسپتال میں تاحال زیر علاج ہے۔سرائے عالمگیر میں کار نہر میں گرنے سے دو سالہ بچے سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے، اسلام آباد میں جھولا گرنے سے چار سالہ بچے سمیت دو افراد دم توڑ گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے