کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ ملتان کے جلسے میں کورونا پھیلا تو پورے ملک کونقصان ہوگا، کورونا وائرس کا دوسرا لہر سردی کی وجہ سے خطرناک ہے،بڑے جلسوں کے بعد جلسہ گاہ کے اطراف کو کورنٹائن ڈکلیئر کیاجائے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کوئٹہ کے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑھ گئی ہے،لاک ڈاؤن میں 8لاکھ افراد بے روزگار جبکہ صوبائی حکومت کو اربوں روپے کانقسان ہوتاتھا،حکومت وقت کو موجودہ حالات میں سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت شاہوانی نے پی پی کے 53 ویں یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج پہلی بار پی پی قیادت نے کارکنوں کو کورونا کے خطرناک صورتحال پر جونک دیا ہے پی ڈی ایم نے جتنے بھی جلسے کیے ان میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیامیں نے ثابت کیا کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے بعد کیسز میں 3 گناہ اضافہ ہوا، انہوں نے کہاکہ پشاور جلسے کے بعد کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ آج کے ملتان جلسے میں اگر کورونا پھیلتا ہے تو پورے ملک کو نقصان ہوگا۔ ہم نے پہلے دن ہی۔تفتان باڈر بند کردیا ہم۔جانتے تھے کہ کورونا کسی سرحد اور باڈر کو نہیں مناتا۔ یہ جو ملک کے مختلف صوبے میں ہونے والے جلسوں سے کورونا پھیلے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے گزارش کی تھی کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر جلسے ملتوی کی جائے پہلی لہر گرمیوں میں تھی اس لیے زیادہ خطرناک نہیں تھا دوسری لہر سردی کی وجہ سے شدید ہے گیلانی فیملی کے پاس پاور ہے وہ جلسے بعد میں بھی کرسکتے ہیں مگر اب کرنے کی کیا ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ بختاور کی منگنی میں بلاول نے ویڈیو لنک کیزریعے مبارکباد دی کیا پوار جلسہ ویڈیو لنک کے زریعے نہیں ہوسکتا۔ گزارش کرتا ہوں کہ بڑے جلسے گاہ کے اطراف کو کورنٹائن ڈیکلیئر کیے جائے۔ پہلی لہر میں تمام اپوزیشن قیادت کورونا ایس او پیز کو سپورٹ کرتے تھے۔ آج کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد کوئٹہ کے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں کرفیو لگ گیا ہے۔ پہلے لاک ڈاون میں 8 لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے تھے جبکہ بلوچستان حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔۔ ہم گورنمنٹ کو سخت فیصلے لینا چاہئے۔ پرائمری اسکولز سمیت تمام اسکولز بندکرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جہاں پر بھی ہرائیویٹ اسکولز کھلے ہے ان کو بند کرینگے۔ پرائیویٹ اسکولز مالکان کو اسکول بند کرنا پڑے گا۔ اب تک تمام ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو جرمانہ کیا جارہا ہے۔۔
ملتان کے جلسے میں کورونا پھیلا تو پورے ملک کونقصان ہوگا، لیاقت شاہوانی

ٹیگز:
لیاقت شاہوانی
