بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ بی اے پی کے وزیرخزانہ پیش کریں گے،نئے وزیرخزانہ کی تعیناتی آج متوقع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ بی اے پی کے وزیرخزانہ پیش کریں گے نئے وزیرخزانہ کی تعیناتی آج متوقع ہے،باخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مالی سال 2022-23کا بجٹ تکمیل کے آخری مراحل ہے جسے جلد حتمی شکل دے دی جائیگی، ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال بجٹ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بجائے بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ پیش کریں گے نئے وزیرخزانہ کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان کابینہ میں سابق صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی اور سابق مشیر میر نعمت اللہ زہری کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ایک وزیراور ایک مشیر کی جگہ خالی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے