جو بھی ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں ان کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،روشن علی شیخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے گزشتہ روز سی اینڈ ڈبلیو کمپلیکس کا دورہ کیا اس موقع پر چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آفیسران بھی دورے کے موقع پر موجود تھے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کرتے ہوے آفیسران اور اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے جو بھی ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں ان کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور میعار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام مستفید ہوں ہمارا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر میسر ہو انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز اور معیار کو مزید بہتر بنایا جاے تمام اضلاع میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترقیاتی اسکیمات پر کام شفاف انداز میں مکمل کیا جاے انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے