بی این پی کی کال پر15جون کو صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے مرکزی کال پر کوئٹہ اور بلوچستان میں حالیہ غیر فطری ومن پسند حلقہ بندیوں کے خلاف بی این پی کوئٹہ کے زیر اہتمام بروز بدھ 15جون صبح 11بجے صوبائی الیکشن کمیشن آفس واقع اے جی آفس زرغون روڈ ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس انداز میں کوئٹہ اور بلوچستان میں حلقہ بندیاں ایک مخصوص گروہ کے مفادات کے تحت کرائے گئے ہیں وہ یہاں کے عوام کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے اور اس سے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں لہذا بی این پی کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، ضلعی کونسلران، پارٹی کارکنان، اور کہاں کے باشعور عوام سے اپیل کی گئی کہ اس احتجاجی مظاہرے میں اپنا بھرپور شرکت کو یقینی بناکر کوئٹہ اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ اس ناروا عمل کے خلاف اپنا بھرپور سیاسی اور جمہوری وآئینی احتجاج ریکارڈ کروائیں۔