اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری منظور کرلی۔
عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت ایک لاکھ مچلکے کے عوض منظور کی۔ شیخ رشید کے خلاف 17 مختلف شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج تھے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔ الیکشن کی تاریخ دئیے بغیر عمران خان کسی سے بات نہیں کریگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بجٹ کے بعدحکومت کے خلاف اگلی حکمت عملی کا اعلان کرینگے، مزید بولے کہ ساری محنت ہم نے کی، گرے لسٹ سے ان کے دور میں نکلنے جارہے ہیں۔

