کسی نے اے پی سی کونہیں روکا، کل پتا چلے گا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں خطاب کرنے دیں کیونکہ اس کانفرنس میں کوئی بڑا فیصلہ نہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث بھگوڑوں کی تقریریں دکھانے کا حامی ہوں، اصل فیصلہ حکومت کا ہو گا۔ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا حامی تھا، سمجھتا ہوں جوباہرجانا چاہتا ہے جانے دیا جائے۔ کرپٹ لوگ ہمیں ذلیل خوار کر گئے، سابق وزیراعظم کو کل کہنا چاہیے پاکستانیوں پارک لین کے فلیٹ آپ کے پیسے لوٹ کربنائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے اے پی سی کونہیں روکا، کل پتا چلے گا اے پی سی یا اے بی سی ہے۔ نوازشریف اگرپہلے اسمبلیوں سے نکلیں گے توپھرسمجھوں گا لڑائی شروع ہوگئی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاست دانوں نے جتنا لوٹنا تھا لوٹ چکے، سیاست دان کوسیاست کی خارش ہوتی رہتی ہے ہے۔ اسمبلیوں سے استعفے دیئے بغیرٹانگیں نیچے یا اوپرکرلیں،کچھ نہیں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان میرے پیر بھائی اورشہبازشریف کا میری پارٹی سے تعلق ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا موقف سافٹ ہوگا۔ ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان ایک پیج پرہونگے۔ دونوں فریقین تحریک چلا لیں کچھ نہیں ہو گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ متحدہ بانی بھی عدالتوں کومطلوب اوربھگوڑا ہے۔ لندن تمام بھگوڑوں کا ہیڈکوارٹرہے۔ متحدہ بانی،نوازشریف،اسحاق ڈار،سلمان شہبازبھگوڑے ہیں، اگرنوازشریف میں ملک کے لیے اگردرد ہے توکل واپسی کا اعلان کرے،برطانوی حکومت سے تمام بھگوڑوں کی واپسی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ نوازشریف، مریم نواز ایک سال سے کیوں خاموش تھے؟ شہبازشریف بھی جیل جائے گا اور(ن)لیگ سے(ش)لیگ نکلے گی، یقین ہے 30 دسمبرسے پہلے(ن)سے (ش)الگ ہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ کیمرہ،کیمرہ اورجلسہ جلسہ کھیلیں گے توحکومت کی کارکردگی مزید بہترہوگی۔ اعتراف کرتا ہوں ملک میں مہنگائی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن سے ضد ہے کہ میثاق جمہوریت کی طرح معاہدہ کیا جائے کل یہ معاہدوں پردستخط کرسکتے ہیں، اگر مولانا کا بیٹا اسمبلی سے استعفی دے گا توپھرمانوں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے