حنیف عباسی نے معاون خصوصی برائے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنائے جانے کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے اور عدالت میں سماعت جاری ہے۔
شہباز شریف نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی حنیف عباسی کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔