وزیراعظم کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابو پانے کیلئے جاری آپریشن پرتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

اسلام آباد /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے 21 مئی کو لاہور میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے وزیرِ اعظم کی ہدایات پر وفاقی و صوبائی اداروں کے تعاون سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں کمشنر ژوب نے علاقے میں ایمرجنسی نافد کردی ہے سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات کی طرف سے آپریشن کی نگرانی کی لئے کنٹرول روم قائم کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹر ی بلوچستان، سیکٹری جنگلات اور ڈی جی PDMA نے آپریشن کی نگرانی کیلئے آگ کی جگہ کا دورہ بھی کیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیرغلی، زرغون زوار، تورغر اور تکئی میں محکمہ جنگلات کی طرف سے 300 سے زائد افراد پر مشتمل ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں آپریشن کے حوالے سے وزیرِ اعظم کے نمائندہِ خصوصی وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع نے ژوب میں اجلاس کی صدارت جس میں وزیرِ اعلی بلوچستان، وفاقی و صوبائی اداروں کے عہدیداران، کمانڈر 12 کور نے شرکت کی رپورٹ کے مطابق ضلع شیرانی میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر سیکرٹری جنگلات و جنگی حیات بلوچستان کی سربراہی میں ٹاسک فورس کو قائم کر دی گئی ہے اسکے علاقے ویلیج اور ایریا فائر کنٹرول کمیٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے آگ سے بچاؤ اور مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے PDMA کی طرف سے ریسکیو گاڑیاں اور فائر فائٹنگ کا سامان فراہم کر دیا گیاہے اسکے ساتھ ساتھ NDMA کی طرف سے بھی آگ بجھانے کیلئے سامان فراہم کیا جا رہا ہے رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی طرف سے دو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آرمی بیس کیمپ قائم کر دیا گیا جو آپریشن میں مدد فراہم کر رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے