پیرکوہ میں پیرامیڈیکل اسٹاف پرمشتمل رضاکارانہ ٹیمیں بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹر کلیم اللہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا ہیضہ سے متاثرہ علاقہ پیرکوہ میں ڈاکٹروں، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل رضاکارانہ ٹیمیں بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹر صالح بگٹی، ڈاکٹر دانش بگٹی، ڈاکٹر مصور خان، میڈیکل ٹیکنیشن حسنین خان ترین، دسپینسر عنایت اللہ خان پر مشتمل ٹیم ڈیرہ بگٹی کیلئے روانہ ہو چکی ہے جبکہ دس کے قریب ینگ داکٹرز پر مشتمل رضاکارانہ ٹیم کئی روز سے پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں پہلے سے موجود ہے، انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز کی رضاکارانہ ٹیمیں پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ سے متاثرہ افراد کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ہمیشہ کی طرح مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ہمیشہ بلوچستان کی غریب عوام کیلئے علاج کی بہتر سہولیات کا مطالبہ کیا ہے، پیرکوہ ڈیرہ بگٹی رضاکارانہ ٹیمیں بھیجنے کا سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے کہاکہ تمام ینگ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ سے متاثرہ افراد کو رضاکارانہ طور پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر حضرات، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی سے رابطہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے