وزیر اعظم کا ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا روکنے کیلئے ’ہنگامی اقدامات‘ کا حکم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں ہیضے کی وبا کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے، جن کا متحدہ عرب امارات اور لندن کا دورہ کرنے کے بعد آج وطن واپسی کا امکان ہے، حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہیضے کی وبا سے متاثرہ لوگوں کو کھانے کی اشیا، پینے کا صاف پانی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ پیشرفت کوہ پیر کے رہائشیوں کی جانب سے گزشتہ روز پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور علاقے میں ہیضے کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف ریلی پیر کوہ میں ریلی اور دھرنا دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔پیر کوہ میں ریلی کے دوران لوگوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے، انہوں نے حکومت اور مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے اور بعد ازاں گیس پلانٹ کی طرف جانے والے والا روڈ دھرنے میں بیٹھ کر بلاک کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے