بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، سردار محمد صالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح اور عوام کی خدمت اور انکے مسائل کا حل ہمارا نصب العین ہے، عوام سے رشتے کو مزید مضبوط کر کے لازوال بنائیں گے، یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں نوتانی برداری کی جانب سے حاجی عبداللہ نوتانی کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے عصرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر نوتانی برادری کے معتبرین کی جانب سے سردار محمد صالح بھوتانی کی قیادت پر مکمل اعتماد و اطمنان کا اظہار کیا گیا،سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے معتبرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہیں بنیادی سہولیات فراہم کر کے صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کے معمار ہیں وہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور تعلیم و ہنر حاصل کریں تاکہ وہ نہ صرف اپنی کفالت بلکہ صوبے اور ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے قابل ہوسکیں،انہوں نے کہا کہ اخلاص، محبت اور احترام ہی انسان کو انسان سے جوڑتا ہے،قوم اخلاص، محبت اور احترام کے رشتے کو اپس میں مستحکم کریں تاکہ لازوال اتحاد قائم ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے