امید ہے حالات صاف شفاف انتخابات کی طرف جائیں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ امید ہے حالات صاف شفاف انتخابات کی طرف جائیں گے جو بھی تبدیلی آئیگی مثبت ہوگی پی ڈی ایم کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں،حکومت نے ہمیں ریکوڈک معاہدے پر مطمئن نہیں کیا ہے،پاکستان ڈیمو کریٹک کی تحریک کا مقصد ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہے،اس موقع پر بی ایس او کے سابق ڈپٹی مرکزی جنرل سیکرٹری جمیل بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں شمولیتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ریکوڈک سے متعلق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے تفصیلی گفتگو نہیں ہوئی وزیر اعلیٰ نے آل پارٹی کانفرنس سے متعلق رابطہ کیا تھا تب میں شہر میں موجود نہیں تھا ریکوڈک پر بریفنگ میں پشتون بلوچ روایات کے طور پر گیا تھا اپنا موقف یہی رکھا ہے کہ جب تک مکمل معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آتیں معاہدہ قبول نہیں ہے حکومت نے ہمیں ریکوڈک معاہدے پر مطمئن نہیں کیا ہے پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک کی تحریک کا مقصد ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہے،انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ ملک پی ڈی ایم کے حوالے سے خوشگوار تبدیلی آئے گی اور ہم ایک غیر جانبد ارانہ انتخابات کی طرف جائیں گے،ملک کے حالات میں تبدیلی کیلئے نئے انتخابات ضروری ہیں ہم نے وزیراعلی سیریکوڈک معاہدے کی کاپی مانگی جونہیں ملی،ہم پی ڈی ایم کی جدوجہد میں شامل رہے ہیں اور ان کے فیصلوں پر عمل کیا ہے ملک میں تبدیلی کے بعد پی ڈی ایم کوبلوچستان اورملک کیاہم ایشوزحل کرناہوں گے،اگرپی ڈی ایم کا رویہ موجودہ حکمرانوں جیسا ہواتوہماری راہیں جدا ہوں گی،انہوں نے کہاکہ صوبے میں تبدیلی کی حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ ملک میں اتنی تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے،انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے حوالے سے بڑھاپے میں کیوں جھوٹ بولوں گا، صوبائی حکومت نے اسمبلی میں اپنے ایم پی ایز کو بریفنگ دی اس لئے میں اس اجلاس میں نہیں گیا،جب وزیر اعلی مجھے بریفنگ دینے ائے توہم نے وزیراعلی سیریکوڈک معاہدے کی کاپی مانگی جونہیں ملی، مجھے لگتا ہے کہ ریکوڈک پر نئے معاہدے سے پرانا معاہدہ بہتر تھا۔