کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اورسیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سیاست کا آغاز جھوٹ سے ہوا تھا اور انکی سیاست کا اختتام جھوٹ پرہے،،عمران نیازی پاکستان کی تاریخ کے نااہل ترین وزیر اعظم ثابت ہوئے عوام دشمن حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے خاتمے کا آغاز ہوگا،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عمران نیازی کے حواس پر طاری ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کا قومی اسمبل میں تحریک عدم اعتماد کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد سے عوام کو نہ گھبرانے کامشورہ دینے والے عمران نیازی کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور وہ رو رو کر اپوزیشن جماعتوں سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن اپوزیشن جماعتیں انہیں این آراو نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور اتحادی جماعتیں ملکر سلیکٹڈ نا اہل وزیراعظم عمرانی نیازی کو نکال باہر پھینکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے میں 10لاکھ لوگ لانے کا اعلان کیا تھا لیکن جلسے میں چند ہزارافراد تھے عوام نے بھی عمران نیازی کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کا حکومت سے علیحدہ ہونے اور تحریک عدم اعتمادمیں اپوزیشن جاعتوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے ہو ش و حواس پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اتنے حاوی ہوچکے ہیں کہ انہیں اٹھتے بیٹھے صرف بلاول بھٹو زرداری نظر آتے ہیں۔
عمران نیازی کی سیاست کا آغاز جھوٹ سے ہوا تھا اور انکی سیاست کا اختتام جھوٹ پرہے، میرچنگیزجمالی

ٹیگز:
میرچنگیزجمالی
